طور خم بارڈر کو بندش کے 9 روز بعد تجارتی سرگرمیوں، آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

10:43 AM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لنڈی کوتل :   لنڈی کوتل میں طورخم سرحدی گزرگاہ کو افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد  9 روز بعد کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے دو گاڑیاں پاکستان داخل ہوگئی ہیں، آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، طور خم بارڈر کے دونوں جانب سے گیٹ کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے بارڈر کھولنے پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ طورخم بارڈر 9 روز بند رہنے سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی تھیں۔ طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں کی طویل قطاریں تھیں۔ 

مزیدخبریں