اینٹی کرپشن ٹیم پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچ گئی

اینٹی کرپشن ٹیم پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچ گئی
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں ایک اور مقدمہ درج کر لیاگیا۔اینٹی کرپشن  کی تین رکنی ٹیم چوہدری پرویزالہی کی گرفتاری کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہی کو رہائی کے بعد  گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف ماسٹر پلان 2050میں بےضابطگیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں مونس الہی ،راسخ الہی سمیت دیگر فیملی ممبرز بھی نامزد  کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد  نے سابق وزیر اعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں  چودھری پرویزالٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ 

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریماکس دیے کے ایف آئی آر میں پرویز الہی نامزد نہیں ہیں۔  جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی پرویز الٰہی سے کوئی چیز برآمد نہیں کی گئی۔ 


اے ٹی سی کے جج ابو الحسانات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی ضمانت 20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

مصنف کے بارے میں