پاکستان ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر، ٹیم آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گی

پاکستان ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر، ٹیم آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گی
سورس: File

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیساتھ سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست ہو گئی۔ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو سری لنکا کا بھارت کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے  252 رنز کا ہدف دیا جو  سری لنکا نے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے  شاداب خان نے ایک ، افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستانی بلے بازی میں محمد رضوان کے 73 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز شامل ہیں۔ عبداللّٰہ شفیق 52 اور افتخار احمد 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

91 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایشیا کپ میں اپنے سفر کا اختتام ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل آج شام دبئی سے براستہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

بولنگ کوچ مورنی مورکل جنوبی افریقا اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں