پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ پی ٹی آئی کے 15 ، ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف

11:05 PM, 15 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے 15 اور ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

سینئر اینکرپرسن منصور علی خان نے نیو نیوز کے پروگرام "بولو طلعت حسین کے ساتھ" میں انکشاف کیا کہ میری ن لیگ کے اہم ذمہ دار سے بات ہوئی ہے اور اس کے مطابق مسلم لیگ ق کے 5 ارکان چودھری شجاعت حسین کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب ہماری ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں ۔ہمیں ق لیگ کے صرف ایک رکن کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے تاکہ پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بن جائے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان ہم سے چند یقین دہانی چاہ رہے ہیں جو ان کرادی گئی ہیں اور کسی بھی وقت پنجاب حکومت تبدیل ہوسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں