لاہور : پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے 15 اور ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سینئر اینکرپرسن منصور علی خان نے نیو نیوز کے پروگرام "بولو طلعت حسین کے ساتھ" میں انکشاف کیا کہ میری ن لیگ کے اہم ذمہ دار سے بات ہوئی ہے اور اس کے مطابق مسلم لیگ ق کے 5 ارکان چودھری شجاعت حسین کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے15اراکین اسمبلی کے (ن)لیگ سے رابطے!پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کیا گیم ڈالی جا رہی ہے؟@TalatHussain12 @Matiullahjan919 @_Mansoor_Ali @javeednusrat #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings pic.twitter.com/UhQXXULapa
— Neo News (@NeoNewsUR) September 15, 2022
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب ہماری ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں ۔ہمیں ق لیگ کے صرف ایک رکن کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے تاکہ پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بن جائے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان ہم سے چند یقین دہانی چاہ رہے ہیں جو ان کرادی گئی ہیں اور کسی بھی وقت پنجاب حکومت تبدیل ہوسکتی ہے۔