گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے گیس ٹیرف میں اٖضافے کا فیصلہ

09:09 PM, 15 Sep, 2022

اسلام آباد: دیگر شعبوں کی طرح  گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ۔ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ   750 ارب روپے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے  حکومت نے گیس صارفین سے مزید 120 ارب روپے وصول کرنے کا پلان  تیار کیا ہے ۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافے سے مجموعی طور پر 786 ارب کی وصولی کا امکان ہے ۔666 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے   آئندہ سردیوں  ے قبل گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔یہ اضافہ آئی ایم ایف  سے طے شدہ شرائط کی وجہ سے کیا جائے گا ۔ 

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے  چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالےجانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گیس کی اضافی  قیمتوں سے حاصل شدہ آمدن گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ گیس ٹیرف میں اضافے پر عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں