زیادہ تر والدین نومولود بچے کے رونے اور آسانی سے نہ سونے کی شکایت کرتے ہیں ۔
والیدین کے اس مسئلے کے حل کیلئے سائنسدانوں نے ایسا آسان طریقہ بتایا ہے جس سے نہ صرف بچے کو چپ کرایا جاسکتا ہے بلکہ 5 منٹ کی قلیل مدت میں گہری اور میٹھی نیند سلایا بھی جاسکتا ہے۔
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اگر بچہ رو رہا ہو تو اسے گود میں اٹھا کر 5 منٹ تک چہل قدمی کریں۔ جب بچہ سو جائے تو مزید 8 منٹ تک اسے کندھے سے لگا کر بیٹھے رہیں، 13 منٹ میں بچہ میٹھی نیند سو جائے گا۔
تحقیق کے دوران ای سی جی مشین اور کیمروں کا استعمال کیا گیا جس سے روتے ہوئے بچوں کو چپ کروانے اور سلانے کے مختلف طریقے آزمائے گئے اور ان کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔تحقیق میں 21 ماؤں نےاپنے نومولود بچوں کو پرسکون رکھنے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ دریافت ہوا ہے کہ اگر نو مولود بچے کو 5 منٹ تک گود میں اٹھا کر چہل قدمی کی جائے تو بچہ پر سکون نیند سو جاتا ہے ۔
محققین نے بتایا کہبچے کو گود میں لے کر 5 منٹ کی چہل قدمی سے اس کے دل کی دھڑکن کی رفتار سست ہوجاتی ہے، جس کے بعد وہ کچھ دیر میں سو جاتے ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بچےکے سو نے کے بعد بھی کچھ وقت تک اس کو کندھے سے لگا کر رکھیں اور اس کے بعد بستر پر منتقل کریں۔تاکہ اتنی دیر میں بچے کی نیند گہری ہوجائے اور وہ پر سکون رہے۔