ٹورونٹو :جمائمہ گولڈ سمتھ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2022 میں اپنی آنے فلم ’’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کے پریمئیر میں فلم کی کاسٹ اور موضوع سے متعلق بتایا۔ فلم میں ان کے اور ان کے بیٹوں کے پاکستان میں گزرے وقت اور تجربوں کو عسکس بند کیا گیا ہے ۔
ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے کہا ’’پاکستان میں سب سے زیادہ شکایات مغربی فلموں میں پاکستانیوں کو خودکش حملہ آور، دہشت گرد یا منفی کردار کے طور پر دکھائے جانے کی ہوتی ہیں ۔اس لئے پاکستانی برٹش کی دوسری نسل کے بارے میں ایک مکمل مختلف کہانی دکھانا ضروری تھا"۔
جمائمہ کا کہنا تھا "ایما تھومپسن نے کیتھ کے کردار کے ذریعے پاکستانی خاندان کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے"۔
ان کا کہنا تھا ’’ فلم میں کوئی دہشت گرد کردار نہیں ہے۔فلم میری ذاتی زندگی پر مبنی نہیں بلکہ ان لوگوں پر ہے جن سے زندگی میں میری ملاقات ہوئی ۔‘‘
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">No terrorists in our film about Pakistanis. So tired of that narrative ????????????<a href="https://twitter.com/Iamsajalali?ref_src=twsrc%5Etfw">@Iamsajalali</a> <a href="https://t.co/I94K3eibUc">pic.twitter.com/I94K3eibUc</a></p>— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) <a href="https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1569789063581818881?ref_src=twsrc%5Etfw">September 13, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>
جمائمہ گولڈ سمتھ نے مزید کہا کہ ’’یہ کامیاب ارینج میرج پر میرا ذاتی مشاہدہ ہے ۔ نئی نسل کو اس فلم میںاریج میرج اور خانادنی نظام میں خوش رہنے والےعناصر بھی ملیں گے۔
یاد رہے جمائمہ کی فلم ’’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کا موضوع ارینگ میریج ہے، اس فلم کو رومینٹک کامیڈی بھی کہا جا سکتا ہے۔