لندن: ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے 41 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوئس ٹینس سٹار ومبلڈن 2021 کے بعد سے گھٹنے کی انجری کا شکار تھے۔
راجر فیڈر نے اپنے ٹویٹر پر مداحوں کے نام جذباتی پیغام میں کہا کہ میں گزشتہ تین سال سے انجری کا شکار ہوں اور میں نے ٹینس میں واپسی کے لیے بہت محنت کی ہے لیکن میں اپنے جسم کی کپیسٹی اور لمٹس جانتا ہوں کیونکہ اب میں 41 سال کا ہوگیا ہوں۔
— Roger Federer (@rogerfederer) September 15, 2022
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے 24 سالہ کیرئیر کے دوران 15 سو سے زائد میچز کھیلے ہیں ۔ٹینس میں مجھے وہ کچھ ملا جس کا میں نے خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ وہ وقت آگیا ہے کہ میں ٹینس کورٹ کو خیرباد کہہ دوں۔