28 گھنٹوں میں 10 منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی

28 گھنٹوں میں 10 منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی

چانگشا : چینی عمارت کی تعمیر کے بارے میں حالیہ خبروں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، لوگ ہر طرح کے نظریات کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے ہوئے سامنے آئے کہ یہ انسانی طور پر ناممکن ہے۔

   تفصیلات کے مطابق چین کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والی  اس عمارت کی تعمیر  خبر  اس وقت بنی جب ڈویلپرز براڈ گروپ نے 45 منٹ طویل یوٹیوب ویڈیو شائع کی جس میں عمارت کی تعمیر کی وضاحت کی اور  دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔

  بلڈنگ ڈویلپرز ’براڈ گروپ‘ نے انکشاف کیا کہ یہ عمارت زلزلہ پروف ہے اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔

 عمارت بنانے کا  یہ ایک نیا اور زیادہ مؤثر طریقہ  ہے ۔اس میں پہلے سے تیار شدہ عمارتوں کو مختلف ماڈیولز میں ڈیزائن کیا گیا  اور  سبھی کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک عمارت بنائی۔ تعمیراتی ادارے کے مطابق  یہ  ماڈلزسب سے پہلے ایک فیکٹری میں بنائے جاتے ہیں اور  ان کو پھر باری باری تعمیراتی جگہ پر لے جایا جاتا ہے، ہر ماڈیول اس کی جگہ پر رکھ کر عمارت کو مکمل کردیا جاتا ہے ۔

اس حقیقت کے باوجود کہ براڈ گروپ نے جو عمارت بنائی ہے وہ پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی نظاموں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی، لیکن جس رفتار اور کارکردگی سے ان کے کارکنوں نے بولٹ اور جوڑ لگائے، بجلی کی تاریں چلائیں اور ہر علیحدہ سطح پر پانی کے کنکشن فراہم کیے وہ قابل تعریف ہے۔

تعمیراتی ادراے کا کہنا ہے کہ یہ  عمارت کسی بھی دوسری عمارت کی طرح مضبوط ہے اور یہاں تک کہ زلزلہ پروف بھی ہے۔ اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اسےبا آسانی  الگ  کر سکتے ہیں اور اسے کسی اور جگہ بھی لے جا سکتے ہیں ۔