گوگل فوٹوز میں نئے فیچرز شامل کردیئے گئے

06:34 PM, 15 Sep, 2022

 نئے فیچر کے تحت صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے اپنی میموریز دیگر افراد سے شیئر کرسکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ آپشن جلد آئی او ایس اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔میموریز میں اب ویڈیوز زیادہ دکھائی جائیں گی، اور یہ ایپ  تصاویر کوخودکار طور پر زیادہ بڑی ویڈیوز میں تبدیل کردے گی ۔

 اس کے علاوہ کچھ عرصے بعد میموریز میں انسٹرومنٹل میوزک کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔میموریز  کی نئی قسم سنیماٹک میموریز کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

گوگل کے مطابق سنیماٹک میموریز سے تصاویر  اینڈ ٹو اینڈ سنیماٹک تجربے  تبدیل ہوجائیں گی ۔

 ان تمام ا فیچرز کے علاوہ ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر بھی متعارف کروایا جارہا ہے جو میموریز میں گرافک آرٹ کا اضافہ کرے گا۔

فوٹوز کے لیےکولاج ایڈیٹر  کا نیا  فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے جس میں صارفین کو  متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔
 
 
 


فوٹوز کے اسٹوریز جیسے میموریز فیچر میں کمپنی کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اب یہ ایپ صارف کی تصاویر سے نئی میموریز خودکار طور پر تیار کرے گی جبکہ اس حوالے سے کچھ شیئرنگ آپشن بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں