شہباز شریف سے ملاقات ،روسی صدر نے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا 

05:50 PM, 15 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

سمر قند: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو گیس فراہم کر سکتا ہے اس حوالے سے انفراسٹرکچر کا ایک حصہ تیار ہے۔

روسی سرکاری نیوز ایجنسی "تاس " کے مطابق سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ اگرچہ افغانستان میں استحکام کا مسئلہ ہے لیکن گیس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

روسی صدر نے کہا کہ مسئلہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی کا ہے جو ممکن بھی ہے جس کا مطلب ہے کہ انفراسٹرکچر کا حصہ پہلے ہی بنا دیا گیا ہے، یعنی روس، قازقستان، ازبکستان۔ ہمیں افغان مسئلے کو حل کرنا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً سیاسی استحکام سے جڑے مسائل ہیں لیکن افغان عوام کے ساتھ ہمارے باہمی اچھے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے کیونکہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا اثر و رسوخ ہے۔ 

مزیدخبریں