کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔