ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے: شیخ رشید

11:06 AM, 15 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ MQM اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا D چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھچوائی جا رہی ہے، گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہو گیا ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی، ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔ اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والے اور عمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔‘ 

مزیدخبریں