لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے ، اسکواڈ میں شان مسعود کی شمولیت متوقع ہے ، بیک اپ وکٹ کیپر کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی ، اس کے بعد پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی ، وہاں سے گرین شرٹس ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا جائیں گے ۔
دوسری جانب ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹیم میں واپسی کے لیے فٹنس ٹریننگ شروع کر دی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان فٹ ہوئے ، انجری کے باعث نیدرلینڈ کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ نہ کھیل سکے ، اب شاہین آفریدی نے فٹنس میں بہتری کے لیے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور توقع ہے وہ جلد مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے ۔