ملتان: سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات صدر عارف علوی نے کرائی ہے۔ ملاقات تین چار دن پہلے ہوئی ہے۔
اسحاق خاکوانی نے مزید کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کے بعد ہی عمران خان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی ختم ہوئی اور سینئر اینکر پرسن کو انہوں نے انٹرویو اسی لیے دیا ہے۔
سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی بہت سمجھ دار سیاستدان ہیں اور انہوں نے جب عمران خان حکومت میں تھے تو ان کے معاملات ٹھیک کرائے تھے عمران خان اکثر کچھ باتیں ایسی کر دیتے تھے کہ پھر ڈاکٹر عارف علوی معاملات کو ٹھیک کراتے تھے۔