لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ بتا دی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مصاح الحق نے استعفیٰ دیا تو میرے پاس عہدہ رکھنے کا جواز نہیں تھا اور صرف ہم ایک دو نہیں تقربیا پورا بورڈ ہی تبدیل ہو گیا ہے۔ استعفیٰ اس لیے دیا ہے کہ کسی پر بھی تنقید نہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ میں نئے لوگوں کو آنا چاہئے، جب بھی کوئی نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے لوگوں کو لے کر آتی ہے، نئے لوگ آتے ہیں تو تبدیلیاں لاتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی حیثیت سے رمیز راجہ کو کرکٹ کا اندازہ ہے اور ماضی میں چیئرمین بورڈ کبھی کوئی سابق کرکٹر نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن میں کیا کمیونی کیشن تھی مجھے اندازہ نہیں ہے اور میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ کچھ لوگوں نے مجھ پر تنقید کی جس کا سن کر افسوس ہوا ہے جبکہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے والے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوچنگ کے عہدے پر آتا ہوں تنقید کرنے والے خود کو دیکھیں اور سب کو میرے کردار کا پتہ ہے کام سے بھاگنے والا نہیں لڑنے والا ہوں۔