نیو یارک: امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2021 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم و طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔
ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر سیاستدانوں کی فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن، امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس، چینی صدر شی جن پنگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں۔
Introducing the 2021 #TIME100 featuring the 100 most influential people of the year https://t.co/NEApPrOrN0
— TIME (@TIME) September 15, 2021
اس فہرست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی، ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سمیت دیگر شامل ہیں۔
ٹائم میگزین کی فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی موجود ہیں۔