پاکستان میں پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،حیران کن اضافہ 

Petrol Price In Pakistan,Ogra,Diesel Price

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے سے اضافہ سے پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسہ فی لٹر ہوگئی ۔

اوگرا کی طرف سے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی ،وزارت خزانہ نے اضافے کا نوٹیفیکشن جار ی کر دیا ۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسے اضافہ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ۔

ہائی اسپیڈ ذیزل میںاضافے کے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد  نئی قیمت 90روپے 69 ہو گئی ۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاجس کے بعد نئی قیمت  92 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر تک ہو گا۔