اسٹریٹجک تنظیموں کے نامورسائنسدانوں اورانجینئرزکو سول ایوارڈزدینے کی تقریب

09:06 PM, 15 Sep, 2021

راولپنڈی  میں صدر مملکت کی جانب سے مایہ ناز سائنسدانوں، انجنیئرز کے لیے اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔ جنرل ندیم کی جانب سے اعلی ترین خدمات کے اعتراف میں 29 سائنسدانوں، انجنیئرز کو اعزازات عطا کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب تقسیم اعزازات چکلالہ گیریژن میں منعقد کی گئی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم کی جانب سے سٹریٹیجک اداروں کے بہترین خدمات کے حامل سائنسدانوں، انجنیئرز  کو  اعزازات سے نوازا گیا ، اعلی ترین خدمات کے اعتراف میں 29 سائنسدانوں، انجنیئرز کو اعزازات عطا کیے گئے ۔

 تذویراتی اداروں کے 10 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اہم اداروں کے 12 افسران کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، 7 کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجنیئرز کی خدمات کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ سائنسدان، انجنیئرز ہمارے گمنام ہیرو ہیں، ہم اپنے سائنسدانوں، انجنیئرز کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں