کابل :ایران اور افغانستان کے درمیان مسافر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ،مسافر پروازوں کیساتھ ساتھ ایران اور افغانستان کے درمیان کمرشل پروازوں کیلئے مذاکرات ہو چکے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطاق ایران کی ایئر لائن’’ماہان ‘‘ایئر کا طیارہ کابل پہنچا جس میں 19 مسافر سوار تھے۔
گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد ایران اور افغانستان کے درمیان مسافر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔
واضح رہے پنج شیر پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے بھی دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل میڈیا پر محاذ آرائی دیکھی گئی تھی ،جس میں ایرانی اخبارات کی طرف سے طالبان پر یہ الزام لگا یا گیا تھا کہ افغانستان میں دیگر اقلیتوں اور فرقوں کو نمائندگی نہیں دے رہے جس کے جواب میں افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم افغانستان کی سیاست میں کسی بھی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے ۔
ایک ہفتہ گزرنے کے بعد یہ پہلی دفعہ ہو ا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔