وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،وجہ سامنے آگئی

05:20 PM, 15 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور اجلاس سے ورچوئل خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا,،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی جگہ نیویارک  جانے والے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے.

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان امریکی  صدر سے ملاقات طے نہ ہونے کے باعث نیویارک نہیں جارہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی جگہ نیویارک جائیں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیر خارجہ نیو یارک میں او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، سلامتی کونسل  میں  اصلاحات کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے اور پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ ا ینٹونی بلنکن   کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

مزیدخبریں