ایٹین اور طاقہ پاور کے درمیان توانائی کے مسائل کے حل کیلئے  طویل المیعاد معاہدہ

04:44 PM, 15 Sep, 2021

لاہور (پ ر)جڑواں شہروں کے لگژری رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ ایٹین نے بجلی کی بڑی کمپنی طاقہ عرب کے پاور آرم(قلعہ ہولڈنگز کمپنی)کے ساتھ“ایٹین پروجیکٹ”کی بجلی کے انتہائی قابل اعتماد اور موثرپاورکے مسائل کے حل کے ساتھ ڈویلپرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک موثر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ایٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، سیف گروپ اور پاکستان کے کوہستان بلڈرز (KBD) کا ایک خصوصی مشترکہ رئیل اسٹیٹ وینچر ہے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر واقع یہ عظیم الشان منصوبہ جڑواں شہروں میں ایک مرکزی مقام رکھتا ہے۔ نفاست اور سہولت کو یکجا کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ، ایٹین شاہانہ طرز زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔

طاقہ پاور مصر میں ایک اولین متحرک اور پرائیویٹ پاور سیکٹر پلیئر ہے جو ویلیو چین کے ساتھ دیگر خدمات کا مکمل دائرہ کار فراہم کر رہا ہے جس میں تعمیر و ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال، بلنگ اور وصولی اور بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے ر وایتی اورجدید منصوبوں کی کارکردگی شامل ہے۔طاقہ پاور کے پاس مختلف صنعتوں میں کئی اقسام کے میگا پراجیکٹس کے اندر تقریبا 7000 سے زائد صارفین کو بجلی کی تقسیم کے ذریعے آپریشنل ایکسلینس کی فراہمی کا مضبوط ریکارڈ ہے جس کی کل  صلاحیت 1000 میگاواٹ سے زیادہ ہے۔

 ایٹین کے سی ای او طارق حامدی اور طاقہ پاور کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیع عبدالقادر کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت، طاقہ ایٹین کے لیے توانائی کا مکمل حل فراہم کرے گا جس میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی ڈیزائننگ اور بلڈنگ، پاور سورس بشمول بیک اپ جنریشن اور سولر پلانٹ کے ساتھ ساتھ  ایٹین کے صارفین کے لیے قابل اعتماد اور گرین حل شامل ہیں۔

 تعمیر کے بعد، طاقہ پاوراپریشن اور دیکھ بھال کے اعلی معیار کو انجام دیتے ہوئے سوسائٹی کے لیے بجلی کے نظام کو یقینی بنائے گا۔

ایٹین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، طارق حامدی نے معاہدے کے بارے میں کہا،“ ہمیں اپنے رہائشیوں کے لیے بہترین الیکٹرک انفراسٹرکچر اور آپٹمائزڈ حل فراہم کرنے کے لیے طاقہ پاور کے آن بورڈ ہونے پر خوشی ہے۔ یہ معاہدہ اس منصوبے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا عمل ہے جس میں تقریبا 15 سے 20 سال کے عرصے میں طویل مدتی ترقی ہوگی۔”

طاقہ پاور کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیع عبدالقادر نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،”یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایٹین کے ڈویلپر، کو ایک ایسے پاور پلان کے لیے منتخب کیا جائے جو اعلیٰ معیارات سے مطابقت رکھتا ہو اور گرین توانائی کے حل کو اپنائے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور بجلی کے شعبے میں ہماری علاقائی اہمیت کے ساتھ، یہ شراکت داری دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایلیٹ اسٹیٹس کے ساتھ مزید نتیجہ خیز منصوبوں کے لیے اس تعاون کا فائدہ اٹھائیں گے  “۔

طاقہ عرب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پاکنام کافی نے معاہدے کے بارے میں مزید کہا کہ  ”میں اس پروجیکٹ سے اور  اورا  ڈویلپمنٹ کے ساتھ طاقہ عرب اور اس کے ماتحت اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر مصر اور دنیا بھر میں ان کے ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار توانائی اور یوٹیلیٹی حل فراہم کرنے پر بہت خوش ہوں۔“

مزیدخبریں