راولپنڈی : ڈانس اور میوزک پارٹی میں شرکت پر راولپنڈی ون فائیو کے انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو معطل کردیا گیا ۔
سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو معطل کرکے لائن تبدیل کردیا اور انکوائری کا حکام دے دیا گیا۔ ادھر سب انسپکٹر کا موقف ہے کہ ویڈو دو سال پرانی شادی کی تقریب کی ہے۔
When the personnel of law enforcement agencies become “saviour of outlaws”
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) September 15, 2021
SI Fazal e Akbar of @RwpPolice , who served as PSO of many senior officers, is attending a dance/ice party in Behria Town Phase 1 (last winter) pic.twitter.com/QEb0E4Vavn
پولیس نے بیان میں کہا کہ سینئیر افسران کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ویڈیو میں موجود آفیشلز کی شناخت راولپنڈی پولیس کے حوالے سے سامنے آئی تومحکمانہ تشخص و وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف خود احتسابی کی پالیسی کے تحت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔