چینی صدر نے جوبائیڈن کیساتھ ملاقات کی تجویز ٹھکرا دی: امریکی میڈیا  

01:19 PM, 15 Sep, 2021

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب جوزف بائیڈن کی جانب سے ملاقات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ بائیڈن نے یہ پیشکش انھیں حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر چاہتے تھے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کیلئے شی جن پنگ کیساتھ ملاقات کی جائے تاہم وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہے۔

خبریں ہیں کہ جوبائیڈن نے شی جن پنگ کو دو طرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی لیکن چینی صدر نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرے۔

تاہم جوبائیڈن نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی بارے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے میرے ساتھ ملاقات کی پیشکش کو نہیں ٹھکرایا۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ صدر شی جن پنگ میرے ملاقات نہیں کرنا چاہتے اور یہ کہ میں مایوس نہیں ہوں۔

مزیدخبریں