برازیلیا: برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
ساؤ پاؤلو سٹیٹ فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طیارہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کی میونسپلٹی پیراکیکابا کے ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
مذکورہ طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ علاقائی ائیرپورٹ پیراکیکابا ساؤ پاؤلو شہر سے 164 کلومیٹر کی دوری پر واقعہ ہے۔
Acidente aéreo mata empresário Celso Silveira Mello e família, em Piracicaba SP. Segundo informações, o avião era novo, recém chegado ao aeroclube da cidade e tinha como destino o Pará. Não há sobreviventes. Estariam no avião, o empresário, sua esposa, 3 filhos, piloto e co. pic.twitter.com/0qLJD0SjK3
— marcos yamanaka (@marcosyamanaka) September 14, 2021
مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ درختوں سے بھرپور علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کارروائی شروع کی جبکہ حادثے کی تحقیقات کیلئے برازیلین ائیرفورس حکام بھی موقع پر پہنچے۔