لاس اینجلس: امریکا کے مشہور کامیڈین نورم میک ڈونلڈ انتقال کر گئے ہیں، آنجہانی کی عمر 61 برس تھی جو کافی عرصہ سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نورم میک ڈونلڈ 9 سال تک کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا رہے لیکن انہوں ہمیشہ اسے چھپایا۔ ان کا شمار امریکا کے ممتاز کامیڈین میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال پر ان کے ساتھی اداکاروں اور شوبز سے جڑی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سارہ سلورمین نے نورم میک ڈونلڈ کے انتقال کو انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ان کی حیثیت ایک درسگاہ کی تھی، اس دنیا میں ان جیسا کوئی اور نہیں ہو سکتا۔
Norm was in a comedy genre of his own. No one like him on this planet. Please do yourself a favor and watch his stuff. He was one of a kind of all time
— Sarah Silverman (@SarahKSilverman) September 14, 2021
نورم میک ڈونلڈ کینیڈا میں پیدا ہوئے تھے لیکن اداکاری اور کامیڈین بننے کا شوق انھیں امریکی سرزمین پر لے آیا تھا۔ آنجہانی ہرفن مولا تھے۔ انہوں نے بہت سے ٹیلی وژن شوز میں حصہ لیا بلکہ کئی سالوں تک سٹینڈ اپ کامیڈی کرکے لوگوں کو ہنساتے رہے۔ 1993ء میں نشر ہونے والے پروگرام سیٹرڈے نائٹ لائیو نے ان کی شہرت کو دوام بخشا تھا۔