پاکستان میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری، مزید 73 افراد جاں بحق

07:30 AM, 15 Sep, 2021

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس مہلک مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56 ہزار 733 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں