وفاقی کابینہ، دہری شہریت والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کا آئینی ترمیمی بل منظور

وفاقی کابینہ، دہری شہریت والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کا آئینی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہری شہریت والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی جبکہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے بھی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے جدید جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی اور پشاور، لاہور، راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کو بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں چین اور پاکستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن میں ہونے والے ایم او یوکی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنز کی منسوخی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔