پاکستان نے سب مسائل پس پشت ڈال کر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا, وزیر خارجہ

10:46 PM, 15 Sep, 2019

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سب مسائل پس پشت ڈال کر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے سب مسائل پس پشت ڈال کر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آخری حد تک جائے گا۔

 

وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں اتنی ہمت ہے کہ کرفیو اٹھا کر سرینگر میں جلسہ کرو ؟ فیصلہ کیا کشمیر کے مسئلہ پر اکیلے ہی کیوں نہ رہ جائیں آخری حد تک لڑیں گے۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پوری طرح سے بیدار ہیں جب بھارتی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گئے جبکہ باقی بھاگ گئے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ  دنیا کہہ رہی ہے بھارت کے یہ اقدامات بین الااقومی قوانین کے منافی ہیں جبکہ بھارتی سپریم کورٹ میں ہی کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف 14 پٹیشنز دائر کی جا چکی ہیں۔ جو بین الاقوامی میڈیا کبھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتا تھا آج بھارت پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔ انشااللہ ایک دن کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 10 لاکھ بھارتی فوج کے سامنے کشمیر کی عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑی ہے اور مودی کی سوچ پوری دنیا کو اپنا اصلی چہرہ دکھا رہی ہے۔

 

 

مزیدخبریں