وزیر قانون فروغ نسیم کی پالیسی انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی، پیپلز پارٹی

وزیر قانون فروغ نسیم کی پالیسی انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی، پیپلز پارٹی
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: پیپلز پارٹی رہنما سسی پلیجو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سوچ اور پالیسی ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پیپلز پارٹی رہنما سسی پلیجو نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون نے عدلیہ، وکلا اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمہوری فیصلے کروا کر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

 

سسی پلیجو نے کہا کہ فروغ نسیم دراصل مشرف کے نظریے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، اسے سندھ کی عوام منہ توڑ جواب دے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4)149 کا خیال سندھ کی صوبائی خود مختاری پر مداخلت کے مترادف ہے۔