آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ، 20 کلو کا تھیلا 765 روپے تک پہنچ گیا

10:45 PM, 15 Sep, 2018

لاہور:آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ ،دس کلو کا تھیلا 20  روپے اضافے کے بعد 765 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے اضافے کے بعد 765 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

دریں اثناء گندم کے نرخ 1240 روپے سے بڑھ کر 1325 روپے تک پہنچ چکے ہیں جس کے باعث اوپن ریٹیل مارکیٹ میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔

فلور ملز اور اس کی خریدو فروخت کرنے والے تاجروں نے آٹے کی فی کلو قیمت پر بیس روپے کا اضافہ کر دیا ، 745  روپے سے بڑھ کر 765 روپے تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مہنگائی کی شرح چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مرکزی بینک نے آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

مزیدخبریں