صنم سعید کی نئی ڈرامہ سیریل سے چھوٹی سکرین پر شاندار واپسی

10:28 PM, 15 Sep, 2018

لاہور: پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنے نئے ڈرامے سے چھوٹی سکرین پر شاندار واپسی کی ہے ، صنم مرزا اور محب مرزا نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے چھوٹی سکرین پر ایک مرتبہ پھر شاندار واپسی کی ہے ، دونوں کا نیا ڈرامہ دیدن بہت جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

اداکارہ صنم سعید نے دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کی ہے ، وہ ڈرامہ سیریل میں ریشم کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ قبائلی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی ہے۔

ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں ، ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ پختون روایات پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں کی گئی ۔

ڈرامہ کی کہانی یونس عطیہ دائود نے لکھی ہے جبکہ امین عباس نے اس کی ہدایات دی ہیں ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عجب گل ، رشید ناز اور حما نواب بھی کام کرتی نظر آئیں گی ۔

ڈرامے کی ہدایات امین اقبال دےرہے ہیں ، ڈرامے کو جلد ہی نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں