ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو 262 رنز کا ہدف

08:52 PM, 15 Sep, 2018

دبئی : ایشیا کپ 2018 کاآغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہوگیا ، افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 146 جبکہ متھن 63 رنز بنا کر نمایا ں رہے ،سری لنکا کی جانب سے لاسیتھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کاآغاز مایوس کن رہا کیونکہ بنگلہ دیش کی ریڑ ھ کی ہڈی تمیم اقبال نے دو سکور ہی بنائے تھے کہ وہ زخمی ہوگئے اور ریٹائرڈ ہو کر پولین واپس لوٹ گئے ،دوسرے نمبر پر آئے لیٹن داس بھی ملنگاکی طوفانی باولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسرے نمبر پر آنے والے شکیب الحسن بھی بغیر کوئی سکور بنائے ملنگا کی گیند کا نشانہ بنے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں مشفیق الرحیم اور متھن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے ، متھن 68 گیندوں پر 63 رنز بنا کر لسیتھ ملنگا کا شکار بن گئے ،محمود اللہ نے 1 رنز بنا کر اپونسو کی گیند پرڈی سلوا کو کیچ تھما دیا ،جبکہ مصدق حسین سکور میں ایک رنز کا اضافہ کرنے کے بعد ملنگا کا شکاربنے، مہدی حسن کو15 رنز بنا کر لکمل نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے پویلین کی راہ دکھائی،بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 195 رنز پر گری جب مشرفی مرتضیٰ 11 رنز بنا کر ڈی سلوا کا نشانہ بنے ،203 رنز پر روبیل حسین 2 رنز بنا کر دھننجیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،229 رنز پر مستفیض الرحمن کو 10 رنزپر کوشل مینڈس نے رن آؤٹ کیا ،بنگلہ دیش کی جانب سے 4 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 146 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے مشفیق کو تھسارا پریرا نے کیچ آؤٹ کروایا ۔

سری لنکا کے لسیتھ ملنگا نے4،اپونسو ،لکمل،دھننجیا،پریرا اور ڈی سلوانے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں لنکن کپتان اینجلو میتھیوزٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آملا اپونسو، دھننجیا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، لاسیتھ ملنگا، کوشل مینڈس، دلروان پریرا، تھسارا پریرا، داسن شناکا، کوشل پریرا اور اوپل تھرنگا شامل ہیں۔

بنگلا دیش الیون میں مشرفی مرتضی کپتان، شکیب الحسن،لٹن داس، محمود اللہ، مہدی حسن مراز، محمد متھن، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیظ الرحمان، روبیل حسین اور تمیم اقبال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنگا، بنگلہ دیش اور افغانستان موجود ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت سے اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا۔


 

مزیدخبریں