دبئی: حاملہ بیوی اور پانچ بیٹیوں کے ساتھ 50 دن سے زائد دوست کی گاڑی میں رہنے والے پاکستانی شہری کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت آوٹ پاس جاری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں محمد خان نامی شہری اپنے خاندان کے لئے ایک پاس آؤٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے. ایم خان (مکمل نام نہ بتانے کی شرط پر )کے خاندان کومصیبت سے چھٹکارا مل گیا ہے، حالانکہ اس کو متحدہ عرب امارات سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس کو ٹریول پر پابندی کا سامنا ہے.
خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا . وہ واپس جانے کا انتظار کر سکتا ہے لیکن انہیں جلد ہی پاکستان روانہ کر نے کی کوشش کرے گا. اپنے خاندان کے لئے پاسپورٹ حاصل کرنے پر بہت خوش ہے.
خان نے کہا کہ 1 اگست سے شروع ہونے والی تین مہینے کی ایمنسٹی اسکیم اس کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں ہے،اس نے اس اسکیم کے بارے میں سنا تو وہ اپنے خاندان کے کیس کو لے کر ایمنسٹی سینٹر پہنچ گیا .
خان نے بتایا کہ 2016 میں وہ بے روزگار ہو گیا تھا ، وہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے لئے ویزا کی تجدید نہیں کرا سکا تھا . باقی تین بیٹیاں جو 2012، 2014 اور 2016 میں پیداہوئیں ان کی رجسٹریشن کی بھی نہیں ہو سکی کیونکہ وہ رجسڑیشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتاتھا اور لڑکیوں کو اسکول بھی داخل کروانا تھا-
محمد خان نے بتایا کہ اس نے مختلف خیراتی اداروں سے رابطہ کیا تو پاکستانی ایسوسی ایشن دبئی نے اس کی مالی مدد کی اور فیملی کے کاغذات بنانے میں مدد کی، ایمنسٹی اسکیم کے تحت اس پر جرمانہ بھی معاف ہو گیا ہے-
خان نے بتایا کہ وہ 2004 میں دبئی میں آیا اور ایک بینک میں کام کرنا شروع کر دیا. وہ ایک اچھی تنخواہ اور تمام فوائد حاصل کرتا تھا - 2009 میں اس کی شادی ہوئی تو وہ چند دن بعداپنی بیوی کو متحدہ عرب امارات لے آیا -
خیلج ٹائمز کو خان نے بتایا کہ تین گاڑیاں اس کی ملکیت تھیں اور بچوں کی دیکھ بال کے لیے دو ملازم تھے.مگر جس دن سے اسکی نوکری چلی گئی اس کا سب کچھ ختم ہوگیا -