آصف زرداری اور بلاول بھٹو جاتی امراءمیں کلثوم نواز کی قل خوانی میں شریک ہوں گے،ذرائع

06:13 PM, 15 Sep, 2018

لاہور :جاتی امراءمیں کلثوم نواز کی رسم قل میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے -

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو اتوار کے روز جاتی امراءمیں محترمہ کلثوم نواز کی قل خوانی میں شریک ہوں گے اور نوازشریف سے اظہار تعزیت کریں گے ۔قل خوانی کل شام عصر کے وقت جاتی امراءمیں ہو گی ۔

گزشتہ روز جاتی امراءمیں تدفین کی گئی اور کل جاتی امراءمیں قل خوانی ہو گی جس میں شرکت سے شہبازشریف نے کارکنوں کو روک دیاہے اور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں محترمہ کیلئے قرآن خوانی کروائیں اور ان کیلئے دعا کر وائیں ۔

مزیدخبریں