گوتھم گھمبیر کی خواجہ سراؤں کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

06:01 PM, 15 Sep, 2018

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتھم گھمبیر نے حال ہی میں ہم جنس پرسستوں کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے خواجہ سراؤں سے ہمدردی کیلئے ماتھے اور بندیا اور سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا ۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنیچ نے متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے والی قانونی شق 377 کو منسوخ کر دیا جس کے بعد ملک میں اب ہم جنس پرستی جرم نہیں ہو گا۔بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستوں کو عام شہریوں کے حقوق حاصل ہیں، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔

 

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گوتم نے ہم جنسوں کی کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔رواں برس انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ منایا تھا جس میں خواجہ سراؤں نے ان کے ہاتھ پر راکھی باندھی تھی۔

خیال رہے کہ گوتھم گھمبیر 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کی قیادت میں آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو بار ٹائٹل جیتا تھا۔

مزیدخبریں