مستقبل میں سندھ پورے ملک کوبجلی فراہم کرے گا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

05:41 PM, 15 Sep, 2018

کراچی:مستقبل میں سندھ پورے ملک کوبجلی فراہم کرے گا،غربت کے خاتمے کیلئے مزیداقدامات کرناپڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے3 وزرانے ملاقات کی جن میں ناصرشاہ،امتیازشیخ اورمکیش چاولہ شامل ہیں ۔تینوں وزرا نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکو وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی بھرپورخدمت کرنی ہے اورعوام کوسہولتیں مہیاکرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے،غربت کے خاتمے کیلئے مزیداقدامات کرناپڑیں گے جبکہ مستقبل میں سندھ پورے ملک کوبجلی فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں