این اے 65چکوال ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کا امیدوار مسلم لیگ ق کے حق میں دستبردار

05:34 PM, 15 Sep, 2018

چکوال: این اے 65چکوال ضمنی انتخابات میں  ق لیگ  کے چوہدری سالک حسین کے حق میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن دستبردار ہوگئے -

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کی یہ نشست سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چھوڑی تھی جس پر فیصلہ ہوا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ضمنی الیکشن لڑیں گے اور سالک حسین ان کے کورنگ امیدوار ہوں گے لیکن بعد میں اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے سالک حسین کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ ہوا۔ اب ن لیگ کے امیدوار سردار فیض ٹمن ق لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں امیدوارو ں کے درمیان معاملات طے کروانے میں تلہ گنگ کی ایک کاروباری شخصیت نے اہم کردار اداکیا،1985ءکے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حلقے میں مسلم لیگ ن کا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑرہا۔

یا د رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں، چند ہفتے قبل ہی لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے فیض ٹمن کو ٹکٹ جاری کیاتھا۔

مزیدخبریں