بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے، شہباز شریف

04:39 PM, 15 Sep, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں شرکت سے روک دیا۔

پارٹی کارکنا ن کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں شرکت سے روکتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنے اپنے علاقے میں قران خانی کرائیں،جاتی مرا میں بیگم کلثوم نوازکی قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے ،شریف فیملی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ڈھارس بندھائی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی کل (اتوار کو)جاتی امرا میں نمازعصر سے مغرب تک ہو گی۔

مزیدخبریں