اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کی سزامعطلی کے معاملہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پرہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی سزامعطلی کے معاملہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ کی کارروائی کیخلاف درخواست نیب کی جانب سے دی گئی۔جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف نے ٹرائل کورٹ کی سزامعطلی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے ،عدالت ایک روزمیں سزامعطلی کیخلاف اپیل اورضمانت کی درخواست نہیں سن سکتی۔
نیب کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے وفاق کونوٹس کیے بغیردرخواست پرسماعت شروع کی،عدالت سے استدعا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے 10 ستمبرکے فیصلے کومعطل کیاجائے۔