دبئی:ایشیا کپ کیلئے موجود بئی میں پاکستانیوں کھلاڑیوں کو جیسے سٹائل بدلنے کا بخار چڑھ گیا ہے اور حسن علی ،شاداب خان کے بعد شعیب ملک بھی میدان میں آگئے ہیں اور اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے پیار بھرا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ ایشیاءکرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفرد سٹائل اپنائے ہیں، جن میں حسن علی، شاداب خان اور کرکٹر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے نئے سٹائل کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کیا ہے۔
شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے نئے سٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ’ بیگم جو بولے وہی درست ہے!'ثانیہ میری یہ ل±ک تمہارے لیے ہے اور آنے والے مہمان کے لیے ویڈیو کے اختتام پر سرپرائز ہے۔
ثانیہ مرزا نے بھی یہ ویڈیو ری ٹویٹ کی اور لکھا، ’ ہم آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ، اس ویڈیو کی وجہ سے وقت مزید آہستہ ہوگیا ہے‘۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک کی ویڈیو کو کافی سراہا جارہا ہے ۔