بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں،جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے:شیخ رشید

02:36 PM, 15 Sep, 2018

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں،ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے اورکسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے،وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے،جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں،ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ 100دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے اور تمام بڑے سٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے،ہم کوشش کررہے ہیں تمام سٹیشنوں پر شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے اس کے لئے سات ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں صاف پانی کی فراہمی کے ٹینڈردیے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کوسٹیشنوں کی تزئین وآرائش کی پیش کش کررہے ہیں جبکہ روہی اورموئن جودڑوایکسپریس کواپ گریڈ کریں گے،وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے اور کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے مگرکسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ معذور افراد اور ان کے ساتھ ایک ساتھی کو ٹکٹ پر 50 فیصد رعائت دی جائے گی۔

10 ہزار افراد میرٹ پر فوری رکھنا چاہتے ہیں،ماضی میں ایک ریلوے سٹیشن پر 4،4 کروڑ روپے لگائے گئے، فریٹ کی ڈویلپمنٹ پر زیادہ زور صرف کرنا چاہتا ہوں، ریلوے ہسپتالوں سے متعلق نجی سطح پر رابطے کئے جائیں گے۔

شیخ رشیدنے کہا کہ تمام سٹیشنز کو لوگوں کے معیار کے مطابق بنائیں گے،20 دن میں 2 ٹرینیں تیار کیں، 100 دن میں مزید خوشخبری دیں گے، ریلوے کی زمین فروخت کرنے کیلئے وزیراعظم آرڈیننس جاری کریں، ٹرینوں میں وائی فائی کیلئے کمپنیز سے بات چیت جاری ہے، روہی اور موہنجودڑو ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد اور ان کا ایک ساتھی آدھی ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جو ٹاسک ملا ہے اسے 100 سے 120 دن میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے،کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑا جائے گا، ریلوے کے چند بڑے پلاٹوں کی فروخت سے بڑی رقم حاصل ہوگی، ریلوے کے مزدوربہت باصلاحیت ہیں، وزیراعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا جبکہ 100 روز کے جو اہداف ملے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

مزیدخبریں