حسن علی اور شاداب خان کے نئے ہیئرسٹائل شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز

حسن علی اور شاداب خان کے نئے ہیئرسٹائل شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لئے دبئی میں موجود ہیں اور مخالف ٹیموں کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پریکٹس کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

بہت کم عرصہ میں اپنی محنت اور شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کرنے والے دو نام حسن علی اور شاداب خان بھی ہیں جن کی دوستی بھی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے ۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دونوں کرکٹر میڈیا میں بھی کافی ان رہتے ہیں اور اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کیلئے کچھ نا کچھ نیا کرتے رہتے ہیں مگر اس دفعہ انہوں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے ہیئر سٹائل کو سہارا بنایا ہے۔اس وقت حسن علی کی پونی اور شاداب خان کا ہیئر کٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا


دبئی میں پریکٹس کے دوران حسن علی کے سر پر پونی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی تو دوسری جانب کی فرنچ کٹ داڑھی اور منفرد ہیئر سٹائل کا بھی چرچا رہا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے نئے سٹائل کو پسند کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا اور ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔