کوہلی کو اب بھی ”بہت کچھ سیکھنے“ کی ضرورت ہے، سنیل گواسکر

کوہلی کو اب بھی ”بہت کچھ سیکھنے“ کی ضرورت ہے، سنیل گواسکر
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چار۔ایک سے شکست کے بعد بھارت میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ویرات کوہلی کو سیریز کے لئے غلط ٹیم کا انتخاب اور بولنگ و فیلڈنگ میںغلط تبدیلیوں پراب بھی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ تدبیر کی بات کی جائے تو بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کوہلی کو اب بھی ”بہت کچھ سیکھنے“ کی ضرورت ہے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بھارت کی ناکامی حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی مناسب تیاری نہیں کی تھی،ہم نے دیکھا جنوبی افریقا میں کیا ہوا تھا اور اب انگلینڈ میں کیا ہوا، پرانی کہاوت ہے اگر آپ تیاری نہ کریں تو ناکامی کے لئے تیار رہیں۔

سابق بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پچ اور مخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے اپنی اوپننگ جوڑی، مڈل آرڈر بیٹسمین اور آل راونڈرز کا انتخاب کرنا چاہئے۔رواں سال جنوبی افریقا میں شکست اور پھر انگلینڈ میں ہار کے بعد کوچ روی شاستری کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔