نئی دلی: گزشہ ماہ اپنی دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 20 سال کی سزا پانے والے متنازع بھارتی گرو رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے جب کہ ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے گرمیت سنگھ کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار گرمیت کے پیروکار بن چکے تھے اور جنسی زیادتی سے متعلق کیس میں گرو گرمیت رام سنگھ کو یہی اہلکار عدالت تک لے کر آئے تھے۔
یاد رہے کہ بھارت کے متنازع گرو کی گرفتاری اور عدالت کی جانب سے سزا کے بعد ریاست ہریانہ کے علاقے پنچکلا میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جب کہ مظاہرین سرکاری املاک کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔