انڈیا کشمیری عوام کو اندھا اور معذور بنانے میں مصروف ہے : سید علی گیلانی

10:48 PM, 15 Sep, 2017

سرینگر :کل جماعتی حریت کانفرنس رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیری عوام کوآنکھوں کی بینائی سے محروم کرنے ‘ معذور بنانے اور قتل و غارت گری کی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ پچھلے 70 برسوں سے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے آئے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کو بھارت کے ارباب اقتدار اور ریاست کے حکمران جماعتوں کے لئے چشم کشا ہونا چاہئے جن کے ظالم ہاتھوں سے یہ جنت نما سرزمین جہنم زار بنی ہوئی ہے ۔


انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ یہاں کے حکمرانوں ‘ مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے جملہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا ریکارڈ شفافیت کے ساتھ جمع کر کے بیرون ریاست کی انسان دوست شخصیات اور مقتدر عالمی اداروں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیں تاکہ بیرون دنیا کے لوگوں کو بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ ہو رہی ناانصافیوں اور رونگھٹے کھڑا کرنے والے مظالم سے واقفیت حاصل کر کے ہماری اخلاقی حمایت کرنے پر راغب کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں