نیویارک: فیس بک میسنجر اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔ میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور اس طرح یہ واٹس ایپ کے برابر آگئی ہے۔
فیس بک نے ایک بیان میں میسنجر استعمال کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کیا جو کہ جولائی 2016 میں ایک ارب تھی، جبکہ واٹس ایپ نے یہ سنگ میل فروری 2016 میں طے کیا تھا۔مگر اب یہ دونوں برابر ہیں اور یہ پیشگوئی کرنا غلط نہیں ہوگا کہ واٹس ایپ سے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کا اعزاز بہت جلد چھن میسنجر کے نام ہوجائے گا۔فیس بک میسنجر کے استعمال کرنے والی تعداد میں اچانک اتنے اضافے کی وجہ اس کی میسنجر لائٹ ایپ ہے جو کہ گزشتہ سال خزاں میں متعارف کرائی گئی تھی۔یہ ایپ پرانے فونز اور سست انٹرنیٹ کنکشن پر تیز رفتاری سے کام کرتی ہے۔