پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، مولانا عصمت ضعیف سمیت 3 افراد ہلاک

08:16 PM, 15 Sep, 2017

کرم ایجنسی: قبائلی علاقے اپر کرم ایجنسی کے علاقہ غز گڑھی میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون نے افغان طالبان کمانڈر مولانا عصمت اللہ ضعیف کے ٹھکانے کو میزائیل سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے مکان پر ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں عصمت اللہ سمیت اسکا داماد اور بھتیجا موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مولانا عصمت ضعیف کا تعلق افغان طالبان سے تھا.افغان سیکیورٹی ذرائع میں بھی ڈرون حملے میں تین افراد کے ہلاک جبکہ دو زخمی ہونے کے تصدیق کی گئی.ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف ملا عصمت ضعیف اور ساتھی تھے، ملا عصمت ملاعبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے.

مزیدخبریں