ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما ان سے نارض ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاو¿س میں بننے والی نئی فلم میں آیوش کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے بھارتی ڈراموں میں ناگن کا کردارادا کرنے والی ناموراداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیا ہے ، مونی رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اوردونوں نے ایک ساتھ بگ باس 11 کا پرومو بھی شوٹ کیا ہے جو آج کل بھارتی میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے۔
تاہم آیوش سلمان خان کےاس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں ، وہ فلم میں اپنے مقابل مونی رائے کے بجائے بالی ووڈ کے کسی نامورسٹار کی بیٹی یا بہن کو کاسٹ کروانا چاہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ پبلسٹی ملے لیکن سلمان خان فیصلہ کرچکے ہیں کہ فلم میں مونی رائے کے علاوہ اور کوئی اداکارہ مرکزی کردارنہیں نبھائے گی۔آیوش اسی بات پر سلمان سے ناراض ہیں اوراپنی بیوی ارپیتا خان پر زورڈال رہے ہیں کہ وہ بھائی کو اس بات پر راضی کرے کہ سلمان فلم میں مونی کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کریں۔
ناگن کو کاسٹ کرنے پر سلمان خان کے بہنوئی ان سے ناراض
08:05 PM, 15 Sep, 2017